English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب دہشت گردو ں کا حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

share with us

ریاض:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت الریاض کے شمال میں ایک تفتیشی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے چار حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ا یہ دہشت گرد سعودی شہری تھے اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ تھے۔العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نے الریاض سے 250 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے الزلفی میں دہشت گردی کے حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ دہشت گردوں نے نظامتِ عامہ برائے تفتیش جرائم پر مشین گنوں ، بموں اور آتش گیر مواد سے حملے کی کوشش کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا