English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں بڑھا دی

share with us

عمان:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اردن کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق حالیہ ایام کے دوران کئی اسرائیلی شہریوں نے اردن کے ویزے کے لیے درخواستیں دیں مگر اس کے جواب میں انہیں سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں سخت کی گئی ہیں جب دوسری جانب یہودی ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں اور اس موقع پر چھٹیاں گذارنے اردن جانے کے خواہاں ہیں۔ اردن کی حکومت نے مقامی کفیل کی شرط عاید کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے کسی مقامی شخص کو اپنا گائیڈ مقرر کرنا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا