English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق ، داعش سے تعلق کے جرم میں 4 افراد کو موت کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

share with us

بغداد:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ایک عراقی عدالت نے چار افراد کو شدت پسند داعش کا رکن ہونے کے جرم میں موت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایک عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے عراق کے سپرد کیا تھا۔ بغداد کی فوج داری عدالت کے مطابق یہ تمام مجرمان داعش کے متحرک کارکن تھے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھے۔ عراقی بیان میں بتایا گیا ہے کہ چاروں مجرمان عراقی شہری ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں برس فروری میں عراقی فوج نے بتایا تھا کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے عراقی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 280 افراد عراق کے سپرد کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا