English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کی فہرست سے ممکنہ اخراج، سوڈانی ٹیم امریکا جائے گی

share with us

خرطوم:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے اخراج کے لیے ایک ٹیم کو امریکا بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم امریکی حکام سے مذاکرات میں اس فہرست سے سوڈان کے اخراج پر بات کرے گی۔ واضح رہے کہ جنرل برہان عمرالبشیر کی برطرفی کے بعد بننے والی ملٹری کونسل کے سربراہ ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا نے اکتوبر 2017 میں سوڈان پر 20 سال سے عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا تھا، تاہم اب بھی سوڈان ایران، شام اور شمالی کوریا کے ساتھ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا