English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا حملے، ہلاکتوں کی تعداد 290 سے تجاوزکرگئی

share with us


ہلاک شدگان میں 35غیر ملکی باشندے شامل ہیں ، حملوں کے شبے میں24افراد کو گرفتار کیا گیا ، سری لنکن حکام


کولمبو:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا میں گزشتہ روز ایسٹر کے موقع پر مختلف گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پیر کو حکام نے بتایا کہ اب تک ان حملوں سے تعلق کے شبے میں 24 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں کم از کم 35 غیرملکی شہری تھے۔ ان حملوں کے بعد نافذ کیا گیا کرفیو اب اٹھا لیا گیا ہے، تاہم تعلیمی ادارے آج اس سانحے کے تناظر میں بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ہوئے ان حملوں میں سات دھماکے خودکش تھے۔ فی الحال کسی گروہ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا