English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے  دہلی میں خصوصی اجلاس کا انعقاد

share with us

نئی دہلی:22اپریل2019(فکروخبر/پریس ریلیز)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ کے جاری اخباری بیان کے مطابق دہلی کے مشہور ایوان غالب ماتا سندری لین نئی دہلی میں خواتین و طالبات کا ایک خصوصی اجلاس ۲۴؍اپریل ۲۰۱۹ء دوپہر ۲؍بجے سے شام ۶؍بجے تک ہوگا جسمیں خاص طور پر سماج میں نکاح کے موقع سے ہونے والی بیجا رسومات پر ملک کے مختلف شہروں سے تشریف لائیں بہنیں خطاب کریں گی اور اس اجلاس میں اسلام میں نکاح کی اہمیت اور نکاح میں سادگی اور سنت رسولؐ کے مطابق نکاح جیسے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے موضوعات پر روشنی ڈالیں گی۔
کنوینر اجلاس محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ اور جوائنٹ کنوینرس محترمہ زینت مہتاب صاحبہ و ذکیہ نفیس صاحبہ نے خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے کہ وہ اسمیں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اجلاس کو بامقصد بنائیں اور سماج کی اس برائی کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ 
جاری کردہ

دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا