English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما کی زہر افشانی ، کہا حیدر آباد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ، ایم ائی ایم پر بھی لگایا سنگین الزام

share with us

حیدرآباد :22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)انتخابات کے دوران سیاسی لیڈران کی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ، آئے روز اپنے بے تکے بیانات سے سیاسی لیڈران سرخیوں میں رہنا چاہ رہے ہیں ،ہر کوئی بے تکے بیانات دے کرایک دوسرے سے  فوقیت لے جانے کی ہوڑ میں ہے ، بے جی پی لیڈر و سکندرآباد ایم پی بندارو دتاتریہ نے آج حیدرآباد کو دہشت گردوں کےلئے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا اور ٹی آر ایس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مجلس کے دباؤ میں آکر کوئی خاطر خواہ کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

دو دن قبل این آئی اے کی جانب سے حیدرآباد کے پرانے شہر میں چھاپے ماری کی گئی اور 4 افراد کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ اس کاروائی کا حوالہ دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں حیدرآباد سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بھرتیاں کر رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مجلس کے دباؤ آکر کام کر رہی ہے۔ دتاتریہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈی جی یا آئی جی رینج کے آفیسر کی نگرانی میں ایک اسپیشل سیل تشکیل دیتے ہوئے ان سرگرمیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی آر ایس کے سربراہ و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ، کار کے ڈرائیور ضرور ہے لیکن اسٹیرینگ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے۔

این آئی اے نے دو دن قبل حیدرآباد کے تین مقامات پر کئی مکانات کی تلاشی لیتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ کاروائی آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر 2016 میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے سلسلہ میں کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا