English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماں پر الیکشن کمیشن کی پھٹکار کے بعد بیٹے کے بدلے سر ، کہا مجھے ووٹ نہیں دیا تو بھی کروں گا کام

share with us

یوپی :22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کی پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ورون گاندھی نے مرکزی وزیر اور اپنی ماں مینکا گاندھی کے مسلمانوں پر دئیے متنازعہ بیان کے برعکس مسلم رائے دہندگان سے خطاب کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ ورون گاندھی نے کہا کہ ’’ اگر آپ نے مجھے ووٹ نہیں دیا تب بھی مجھ سے کام لے لینا، کوئی دقت نہیں ہے‘‘۔

ورون گاندھی نے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں بس ایک چیز اپنے مسلم بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے مجھے ووٹ دیا تو مجھے اچھا لگے گا۔ اگر مجھے ووٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں ، تب بھی مجھ سے کام لے لینا، کوئی دقت کی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر میری چائے میں آپ کی بھی چینی پڑ جائے تو میری چائے اور میٹھی ہو جائے گی۔ کیا میری چائے میں مسلم چینی پڑنے والی ہے‘‘َ؟

ورون گاندھی نے آگے کہا ’’ جو اس ملک کے ساتھ ہے وہ کبھی کسی کے خلاف ہو سکتا ہے۔ جو ملک کے لئے لڑ رہا ہے، جو کسان کاشت کاری کر رہا ہے، جو ملک کے لئے جی رہا ہے مر رہا ہے، اس کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ذات ہے۔ میں دنیا کو ہندو۔ مسلم کے طور پر نہیں دیکھتا ہوں۔ میں دنیا کو دو ہی شکل میں دیکھتا ہوں اور وہ ہے اپنے اور پرائے‘‘َ۔

دراصل، اس سے پہلے مینکا گاندھی نے مسلم ووٹروں سے کہا تھا کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ان کے حق میں ووٹنگ کریں کیونکہ مسلمانوں کو الیکشن کے بعد ان کی ضرورت پڑے گی۔ مینکا گاندھی نے کہا تھا کہ ’’ میں جیت رہی ہوں لوگوں کی مدد اور پیارسے ... لیکن اگرمیری جیت مسلمانوں کے بغیرہوگی تومجھے بہت اچھا نہیں لگےگا، کیونکہ اتنا میں بتا دیتی ہوں کہ دل کھٹا ہوجاتا ہے۔ پھرجب مسلمان آتا ہے کام کے لئےتومیں سوچتی ہوں کہ رہنے ہی دو، کیا فرق پڑتا ہے؟ آخرنوکری ایک سودے بازی ہی تو ہوتی ہے۔ ہم سب مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد تو ہیں نہیں کہ ہم دیتے ہی جائیں گےاورپھر الیکشن میں مار کھاتے جائیں گے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا