English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کو ’کام روکو‘ بیماری لاحق ہے: اکھلیش

share with us

مین پوری:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو کام روکو بیماری میں مبتلا بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ غریب، کسان اور نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ صرف اتحاد کرسکتا ہے۔

آگرہ ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس حادثے میں زخمی افراد کی عیادت کے لئے اٹاوہ کے سیفئی میڈیکل کالج پہنچے اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر یہ اسپتال نہ ہوتا تو زخمیوں کو جھانسی، گوالیار، آگرہ، دہلی جانا پڑتا۔ یہ عوام بتائیں گے کہ یہ اتحاد غریبوں کی خدمات والا ہے یا جو بی جے پی کہہ رہی ہے وہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔ پھر بھی کہتا ہوں، گاؤں میں جانوروں کو ’گلا گھوٹو‘ بیماری ہوجاتی ہے اسی طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’کام روکو‘ بیماری لاحق ہے۔ کہیں کام چل رہا ہے تو وہ روک دیں گے۔ غریبوں کو پنشن نہیں مل رہی ہے۔ پولس کی 100 نمبر سروس کو برباد کردیا۔ اسپتال بھی برباد کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کوئی کام نہیں کررہی ہے۔ اس حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے۔ ایسی پارٹی کو عوام سبق سکھائیں گے۔ اس سے قبل اکھلیش یادو نے زخمیوں کا حال چال معلوم کیا اور ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی علی الصبح آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر مین پوری کے قریب دہلی سے وارانسی جا رہی بس کنجھر گاؤں کے نزدیک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سات مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت کافی نازک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا