English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی جی ! اب آسارام اور بابا رام رہیم کو بھی امیدوار بنادو : اپوزیشن رہنما وں کا مودی پر طنز

share with us

نئی دہلی :21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی نے جب سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بھوپال سے اپنا امیدوار بنایا ہے تبھی سے وہ حزب اختلاف کے نشانہ پر ہیں۔ واضح رہے کہ پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں میں ہونے والے دھماکوں کی ملزمہ ہے اور کافی دن جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر باہر ہے۔ گزشتہ روز پرگیہ ٹھاکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں اسے شہید ہیمنت کرکرے کی شہادت پر نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سادھوی پرگیہ کے بیان سے بی جے پی بیک فٹ پر آ گئی اور ان کے بیان ست کنارہ کشی اختیار کرلی۔ آئی پی ایس ایسوسی ایشن سے لے کر ملک کے ہر باشعور طبقہ کی طرف سے شہید کی بے حرمتی پر سخت رد عمل ظاہر کیا جانے لگا، لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی خود سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے بیان کی حمایت میں اتر آئیں ہیں۔ گزشتہ روز جمعہ کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران پی ایم مودی نے سادھوی پرگیہ کی امیدواری کا دفاع کیا اور مخالفین پر پلٹ وار بھی کیا۔

مودی نے کہا، ’’ایک تہذیب جو گزشتہ پانچ ہزار سالوں سے وسودھیو کٹومبکم (دنیا ایک خاندان) کا پیغام دے رہی ہے اسے دہشت گردی سے جوڑا گیا۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی امیداری ایک علامت ہے ان کے لئے جنہوں نے کیا ہے۔ یہ علامت کانگریس کو بھاری پڑنے والی ہے‘‘۔

مودی کے اس بیان پر حزب اختلاف نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان گھنشیام تیواری نے وزیر اعظم مودی کے انٹرویو پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’میں وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنی پارٹی کے ٹکٹ بابو بجرنگی، آسارام باپو اور رام رہیم کو بھی دے دیں۔ اس کے علاوہ تہاڑ جیل میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ اس سے آپ کی قومی پرستی دنیا کو نظر آئے گی کہ آپ کتنے بڑے قوم پرست ہو! ‘‘

سماجوادی پارٹی کے ترجمان نے مزید کہا، ’’آج اگر مہاتما گاندھی کا قاتل گوڈسے زندہ ہوتا تو شاید آپ اسے بھی ٹکٹ دے دیتے۔‘‘ واضح رہے کہ بابو بجرنگی 2002 گجرات فساد کا اہم ملزم ہے جبکہ آسارام اور رام رہیم آبروریزی اور قتل کے الزامات میں جیل میں قید ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا