English   /   Kannada   /   Nawayathi

بررازیل :عمارت گرنے سے ۲۲ لوگوں کی موت ، سیلاب سے پیش آیا حادثہ

share with us

كراكس:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) برازیل کے ریو دی جنیرو میں بھاری بارش کی وجہ سے دو عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے ہونے والے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔

شہر کے مزیما فاؤئیلا علاقے میں غیر قانونی طور پر بنی پانچ منزلہ عمارت گزشتہ ہفتے بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے منہدم ہوگئی تھی، اس حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

دو لاپتہ بچوں کی لاشیں ہفتہ کو برآمد کر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ حادثے کے آس پاس بنی 16 دیگر عمارتوں کو بھی گرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس حادثے کے بعد انتظامیہ کے حکام کو اس بات کی فکر ہے کہ پہاڑی ڈھلانوں پر غیر قانونی طور پر عمارتوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، بھاری بارش ہونے کی صورت میں ان عمارتوں پر خطرہ بڑھ جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا