English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین سمیت 7 کی موت

share with us

تروچراپلی:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) تملناڈو کے متھیاپلیم میں واقع کروپنا سوامی مندر میں تہوار کے دوران اتوار کو بھگدڑ مچ جانے سے چار خواتین سمیت 7 عقیدت مندوں کی موت اور 10دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس نے بتایا کہ سکّوں کی تقسیم کے لئے منعقدہ ’پڈی کاسو ‘ تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ ’چترا پورنامی’تہوار کے موقع پر صبح دس بجکر چالیس منٹ پر یہ حادثہ ہوا۔ سکّہ لینے کے لئے مندر کے نزدیک بڑی تعداد میں بھیڑ جمع تھی اور اس دوران سکّہ لینے کی کوشش میں بھگدڑ کی زد میں کئی لوگ آگئے۔

مرنے والوں کی شناخت اے شانتی (50)، ایس گندھائی (38)، وی پون گونم (50)، آر ولی (35)، آر لکشمی کانتن (60)، کے رجاویل (55) اور رمار( 50) شامل ہیں جو کروڑ، کڈالور، سلیم، نماکل اور ولوپورم اضلاع کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کو تھریور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا