English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں وزارت مواصلات پر حملہ، دس افراد ہلاک

share with us

کابل :21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)افغان دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز ملکی وزارت مواصلات پر کیے گئے ایک حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کابل کے نسبتاﹰ محفوظ اور پرامن سمجھے جانے والے علاقے میں وزارت مواصلات کی عمارت کے باہر ایک خودکش حملے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی شروع کر دی تھی۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں چار گھنٹے تک جاری رہی تھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث تینوں حملہ آوروں کو بعد میں ہلاک کر دیا گیا۔ اس حملے میں تین پولیس اہلکار اور چار عام شہری بھی مارے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا