English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائن میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ جاری

share with us

کیو:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں عوام آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس مرحلے میں صدر پیٹرو پوروشینکو کے مدمقابل مذاحیہ ٹی وی اداکار وولودیمیر سیلِنسکی ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق کرپشن کے الزامات اور خراب ملکی اقتصادیات کے تناظر میں صدر پوروشینکو اپنے حریف سے کچھ پیچھے دکھائی دیتے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق ممکنہ طور پر یہ الیکشن سیلِنسکی جیت جائیں گے۔ اس الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے دوران حریف امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتہائی سخت تنقید کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا