English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر اور وزیر خارجہ نے سری لنکا حملے کی سخت مذمت کی

share with us

انقرہ:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ چاوش اولو نے سری لنکا کے کلیساوں اور ہوٹلوں پر اور  156 افراد کی ہلاکت اور 500 سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر نے کہا کہ "یہ حملے پوری انسانیت کے خلاف کئے گئے ہیں"۔صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ " میں سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کے موقع پر کئے گئے ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں، حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں اور سرلنکا کی پوری عوام  کے ساتھ اپنی اور  اپنی ملت کی طرف سے، اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کا متمنی ہوں"۔

وہیں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے  ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں میں معصوم انسانوں کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا