English   /   Kannada   /   Nawayathi

ونگ کمانڈرابھینندن پر پھر بولے وزیر اعظم مودی

share with us

نئی دہلی :21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلئے ووٹنگ سے قبل انتخابی تشہیرزوروشور سے جاری ہے۔ اسی درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے آبائی ریاست گجرات میں تشہیری مہم چلائی۔ نریندرمودی نےگجرات کے پاٹن ضلع میں عوامی جلسےکوخطاب کرتے ہوئےکہا کہ جب ابھینندن کوپاکستان میں پکڑلیا گیا تھا تومیں نے ان سے (پاکستان) کہا 'اگرہمارے پائلٹ کوکچھ بھی ہوا توہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے'۔

انہوں نےکہا کہ ایسا توپ تیارہےکہ نڑابیٹ سے گولا داغوتوپاکستان جاکرپھوٹے۔ انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد کانگریس نے ایک توپ نہیں بنائی۔ ہم نے ٹینک بنائی، ابھی امیٹھی میں اے کے47 کے بھی جدید رائفل بنانے کا کام شروع کیا۔ جل تھل اورخلا میں فوج کوہم نے مضبوطی دی۔

وزیراعظم نریندرمودی نےکہا کہ میرے آبائی ریاست کے لوگوں کا فرض ہے کہ 'دھرتی کے پتر' (گجرات کے بیٹے) کی دیکھ بھال کریں۔ گجرات میں سبھی 26 سیٹیں مجھے دیجئے، میری حکومت اقتدار میں واپس آئے گی، لیکن اگرگجرات نے بی جے پی کو26 سیٹیں نہیں دیں تو23 مئی کوٹی وی پرچرچا ہوگی کہ ایسا کیوں ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ اس چائے والے نے ہندوستان کو 11 ویں نمبرسے چھٹے نمبرپرلا دیا۔ ارجنٹینا میں جی 20 کی سمٹ تھی، اس میں ایک میٹنگ تھی روس، چین اور ہندوستان کی۔ دوسری میٹنگ تھی امریکہ، جاپان اورہندوستان کی۔ لیکن ان سبھی میٹنگ میں خاص بات یہ تھی کہ ان میں ہندوستان شامل تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا