English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مظاہرہ

share with us


17اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں، مظاہرین کاخطاب


جکارتہ:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا میں اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اورالزام عائد کیاہے کہ 17اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرے کیے ،مظاہرین نے کہاکہ 17اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں، ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر جوکو ویدودو واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تاہم اپوزیشن رہنما پرابووو سوبیانتو نے ابتدائی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے جیت کا دعوی کر دیا ۔ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا