English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہواوے کو سلامتی کے چینی ادارے فنڈز فراہم کرتے ہیں، امریکی سی آئی اے

share with us

ہواوے نے نیشنل سکیورٹی کمیشن یاکسی بھی چینی خفیہ ادارے سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام کی تردیدکردی


واشنگٹن:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی خفیہ اداروں نے الزام لگایا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی فنڈنگ ملکی سلامتی کے چینی ادارے کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ الزام ایک ایسے وقت پر عائد کیا گیا ہے، جب امریکااورچین کے مابین تجارتی کشیدگی جاری ہے۔ سی آئی اے کے مطابق ہواوے کمپنی چین کے نیشنل سکیورٹی کمیشن، پیپلز لبریشن آرمی اور چینی خفیہ اداروں کے نیٹ ورک سے فنڈنگ حاصل کر رہی ہے۔ ہواوے کے جاری کردہ ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ، رواں برس امریکی حکام نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہواوے کے تیار کردہ آلات کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا