English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلیفہ حفترکی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات کو سراہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل حفتر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان کی فوج کی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائی کی حمایت کی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور جنرل حفتر کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن، ملک میں امن واستحکام کے قیام اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور لیبیا کے تیل کے وسائل کے تحفظ کے لیے لیبی فوج کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہ نماؤں نے لیبیا میں مستحکم جمہوری سیاسی نظام حکومت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا