English   /   Kannada   /   Nawayathi

استنبول کے نئے میئر نے ایردوآن کے دور کی تحقیقات شروع کر دیں، ترک اخبار کا دعویٰ

share with us


تفتیشی مہم محض ڈیٹا بینک کے آڈٹ تک محدود نہیں،اکرم امام اولو نے 18 اپریل کو بلدیہ کی کمپنیوں کو بھیجے گئے ایک خط میں بہت سی معلومات اور دستاویزات طلب کی ہیں، ان میں بینک ریکارڈ بھی شامل ہے،انڈیپینڈنٹ ترکی کی رپورٹ


استنبول:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے شہر استنبول میں متنازع بلدیاتی انتخابات کے دو ہفتوں بعد سرکاری طور پر اپوزیشن امیدوار اکرم امام اولو کی بطور میئر انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلان کے بعد اولو نے بلدیہ کی عمارت کے سامنے اپنے حامیوں اور سپورٹروں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔اس سلسلے میں روزنامہ ’’انڈیپینڈنٹ ترکی‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ اولو نے میئر کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد بلدیہ کی تفتیشی کمیٹی کے دو تفتیش کاروں اور تین ماہرین کو اختیارات دے کر یہ ذمے داری سونپی ہے کہ وہ بلدیہ کے الیکٹرونک ڈیٹا بینک کا تفصیلی اور باریک بینی کے ساتھ آڈٹ کریں۔تفتیشی مہم محض ڈیٹا بینک کے آڈٹ تک محدود نہیں بلکہ مذکورہ اخبار کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق اکرم امام اولو نے 18 اپریل کو بلدیہ کی کمپنیوں کو بھیجے گئے ایک خط میں بہت سی معلومات اور دستاویزات طلب کی ہیں، ان میں بینک ریکارڈ بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں امام اولو نے بلدیہ میں اراضی کے اندراج کے شعبے میں درج غیر منقولہ املاک کی فہرست ، بلدیہ کے نام پر درج گاڑیوں کی فہرست، ان گاڑیوں کو استعمال کرنے والے افراد کے ناموں کی فہرست، بلدیہ کے دفتر میں موجود کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور ان کو استعمال میں لانے والے افراد کی تفصیلات، بلدیہ کے مستقل اور ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیلات کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے دن 31 مارچ سے لے کر مذکورہ خط بھیجے جانے کے روز یعنی 18 اپریل کے درمیان بینک میں بلدیہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔استنبول کے نئے میئر نے تمام مالیاتی دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی طلب کی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا