English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا کی ملیشیاؤں کے لیے تیونس کے راستے قطری ہتھیاروں کی کھیپ

share with us

تیونسیا:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)تیونس کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود مصدقہ معلومات کے مطابق قطر کا ایک فوجی کارگو طیارہ تیونس کے ایک ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ ہتھیاروں کی کھیپ لے کر پہنچا ہے جس کو لیبیا میں مسلح ملیشیاں تک پہنچایا جائے گا۔رکن پارلیمنٹ لمیا بلملیح کے مطابق ان کو حاصل ہونے والی معلومات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ مذکورہ طیارہ تیونس کے جزیرے جربہ میں جرجیس کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ طیارے میں ہتھیار اور عسکری ساز و سامان تھا۔لمیا نے فیس بک پر اپنے پیج پر پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے تیونس میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو ان حکام نے قطری طیارے کی موجودگی کی تصدیق کی۔البتہ ان حکام کا کہنا تھا کہ قطری طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر موجود ہے اور اس کا لیبیا میں جاری واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔خاتون رکن پارلیمنت نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر تیونس کے سفارتی حکام اور وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا میں جاری واقعات کے حوالے سے جانب داری پر کاربند رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا