English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں حق واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 284 فلسطینی شہید

share with us


شہداء میں 54 بچے، 6 خواتین اور زخمیوں میں 3362 بچے، 1112 خواتین شامل ہیں،فلسطینی وزارت صحت


غزہ:20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018 سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 284 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پر امن حق واپسی مارچ کے دوران 30 مارچ 2018 سے 12 اپریل 2019 تک 282 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ 12 فلسطینی شہدا اس کے علاوہ ہیں جنہیں شہید کرنے کے بعد صہیونی فوج نے جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 ہزار سے زاید فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے 16 ہزار 722 کو اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔شہدا میں 54 بچے، 6 خواتین اور ایک معمر شہری شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 3362 بچے، 1112 خواتین شامل ہیں جب کہ 552 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 7065 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ 9105 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 6947 فلسطینی براہ راست فائرنگ، 872 دھاتی گولیوں، 2440 آنسوگیس کی شیلنگ اور 6463 شہری گولے لگنے سے زخمی ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا