English   /   Kannada   /   Nawayathi

زندہ قومیں حالات سے گھبرانے کے بجائے ڈٹ کرمقابلہ کر تی ہیں :مولانا سہراب عالم ندوی

share with us

 

کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے بھڑکڑہاں گاؤں میں پاجا سراغ زندگی کے تحت منعقد جلسہ میں علماء کاخطاب 

 

جونپور (پریس ریلیز) پوری دنیا میں اسلام کے ماننے والوں کے خلاف حالات پیدا کئے جارہے ہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کو یہ احساس پیدا کیا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کو احساس کمتری میں جینا ہو گا نیوزی لینڈ کی مسجد میں جنونیوں کے ذریعہ نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسانا اس کا ثبوت ہے ہندستان میں جو حالات ہیں اس سے عام آدمی واقف ہے دنیا میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں تقریبا وہی حال کبھی مکہ کی سر زمین کا تھالیکن ایک نور مدینہ سے اٹھ کر پورے عالم کو روشن کر گیا مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سہراب عالم ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ نے کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے موضع بھڑکڑ ہاں واقع مدرسہ عبداللہ بن مسعودؓ کے زیر اہتمام ، پاجا سراغ زندگی ،، کے تحت ہو نے والے ۸ ویں جلسہ عام میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کا غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے مسلمانوں کو ان کے کلچر سے ختم کر نے کی سازش عالمی سطح پر ہو رہی ہے عالمی سطح پر یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تمھاری مساجدبھی محفوظ نہیں ہیں لیکن یہ بات سچ ہے کہ زندہ قومیں حالات سے گھبراتی نہیں ہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر تی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اسلام اور ترقی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ لوگ دولت اور منصب کی چکاچوندھ میں مالک حققیی کو بھول گئے ہیں یا د رکھو دولت کا نام سکون نہیں اور منصب نعمت نہیں ہوا کر تی ہے اگر اللہ کی کتاب نبی ؐ کی سنت آپ کے دلوں میں موجود ہے تو دنیا کی کو ئی طاقت آپ کو مرتد نہیں کر سکتی بلکہ وہ موت کے آخری سانس تک موت کا بندہ رہے گا ایمان اور بزدلی دونوں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے پریشانیوں کا مقابلہ حوصلوں کے ساتھ کیا جا ئے مسلمانوں کو چاہئے کہ اللہ سے اپنے رشتوں کو مضبوطی کے ساتھ قائم کرے اللہ کے بھروسے ، صبر و شکر کے علاہ تقوی قائم کر ے تو یقینی طور پر اللہ کی مدد حاصل ہو گی ۔ مولانا عاصم اقبال ندوی نے کہا کہ قر آن کی تعلیما ت کے بنا امت محمد یہ کامیا ب نہیں ہو سکتی قر آن محض ثواب کے لئے نہیں اتارا گیا ہے بلکہ قر آن دستور حیات ہے شعبان کے مہینے کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اس مبارک مہینہ میں تمام خرافات سے اعراض کر نا چاہئے ۔مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ اسلام کی تاریخ جتنی پرانی ہے اتنی پرانی مدارس اسلامیہ کی تاریخ ہے جو بچے مدارس میں داخل کئے جاتے ہیں اہل مدارس ان کو امانت سمجھ کر ان کی تر بیت کر تے ہیں ہمیں اس کا محاسبہ کرنا ہو گا کہ کہیں دولت کمانے کے چاہ میں ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو سنوارنے کے لئے کہیں غلط ماحول کو فوقیت تو نہیں دے رہے ہیں جیساکی آج کی تعلیم کا مقصد برائے دولت ہو گیا ہے ۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ اپنے صدارتی خطبہ میں جامعہ حسینیہ لال درواازہ کے ناظم مولانا توفیق احمد قاسمی نے مکاتب پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اللہ کے دین اور قرآن مجید کا علم مکاتب سے حاصل ہو گا آخرت میں یہی ہمارے کام آنے والا ہے کہیں ایسا نہ ہو جائے کی دنیاکمانے کے چکر میں ہم بہت بڑے خیر سے محروم ہو جا ئیں۔ نظامت عبدالماجد شیروانی نے کیا ۔ جلسہ کا آغاز ونعت پاک کا نذرانہ قاری محمود عالم بلیاوی ، اسید احمد اسید نے پیش کیا ۔ اس مو قع پرشیخ صلاح الدین ، زیڈ کے فیضان ، آفتاب احمد خان ، مولانا محمد شاہد حدیث مدرسہ عربیہ ریاض العلوم، مولانامحمد زاہد ، مولانا عبدا لوحید قاسمی ، ڈاکٹر ٖفخرالدین قاسمی ، جمیل احمد ، شاہد پردھان ، مولانا فخر عالم ،مولانا احمد عبید ۔ عبدالحسیب ، وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے آخر میں جلسہ کے سرپرست مولانا عمران احمد خان کنوینر حافظ محمدشاہد ، حافظ عبدالعظیم نے مشترکہ طور پر آئے ہو ئے مہمانوں کا شکریہ اد اکیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا