English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز دھماکہ کے بعد پٹری سے اتری پروا ایکسپریس ، ۲۰ مسافر زخمی ،

share with us

کانپور :20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں دہلی -ہوڑہ ریل روٹ پر کانپور کے روما سیکشن میں ہفتہ کو پروا ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے کم از کم 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ کانپور سینٹرل ا سٹیشن سے تقریباً 15 کلو میٹر پہلے رات تقریباً 12:55 بجے یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ہوڑہ سے نئی دہلی جا رہی 12303 پروا ایکسپریس تیز دھماکے کے ساتھ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور یکے بعد دیگرے ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے کچھ بوگیاں الٹ گئیں، اس حادثے میں کم از کم 20 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ پکار سن کر گاؤں والوں نے ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنا شروع کیا، اطلاع ملتے ہی پولس انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچے۔ راحت رسانی کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا ہے۔ زخمیوں کو کانشی رام ٹراما سینٹر اور ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ وجے وشواس پنت نے بتایا کہ حادثے کےسبب کئی ٹرینوں كو جیوں کا تیوں روک دیا گیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اور دیگر مسافروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ان کی منزل تک بھیجا جا رہا ہے، ٹرین کے آٹھ ڈبے مکمل طور پر پلٹ گئے ہے۔ حادثے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر امدادی اور ریسکیو آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ خراب بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا یا جا رہا ہے، دوپہر بعد تک دہلی ہوڑہ ریل روڈ پر ٹریفک بحال کیے جانے کا امکان ہے، اس دوران الہ آباد سے کچھ ٹرینوں کے روٹ کو تبدیل کر کے روانہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا