English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراننت ناگ میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی

share with us

سری نگر :20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقہ جہاں تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، وہاں پولنگ اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے تمام پولنگ مراکز پر پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔ کمیشن نے 28 مارچ کو یہ اوقات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک نوٹیفائی کیے تھے۔

کمیشن نے ریاستی حکومت، ضلع انتظامیہ اور پولس کی رپورٹوں اور امن و قانون کی صورتحال سے جڑے دیگر معاملات کو ملحوظ نظر رکھ کر پولنگ اوقات میں ترمیم کی ہے۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں تین مرحلوں کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضلع اننت ناگ میں 23 اپریل، کولگام ضلع میں 29 اپریل جبکہ شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دریں اثنا اننت ناگ پارلیمانی نشست کے ریٹرننگ افسر خالد جہانگیر نے تمام اے آر اووز اورنوڈل افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے ویب کاسٹنگ، ویڈیو گرافی، خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، ٹرانسپورٹ منصوبے، ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اور کنٹرول رومز کا قیام اور دیگر امور کے علاوہ ڈسٹریبیوشن مراکز کاجائزہ لیا۔

اے آر او ٹریننگس نے ریٹریننگ افسر کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی، پانی، فرنیچر اوردیگر سہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ ضلع اننت ناگ میں 28 پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ دستیاب رکھی جائے گی۔ اس دوران اے آر ٹی او اورڈیپو منیجر ایس آر ٹی سی نے چناﺅ کے سلسلے میں پولنگ عملے کے لانے لے جانے اورالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ دیگر اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

میٹنگ کے دوران ریٹرننگ افسر نے اے آر اووز اورنوڈل افسران کو چناﺅ عمل کے منصفانہ اور احسن انعقاد کے لئے مناسب انتظامات کرنے اور پولنگ عملے کو چناﺅ سے متعلق تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو فرض شناسی اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا