English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی پر زور حمایت کریں گے،برطانوی سفیر

share with us


خرطوم:18اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں برطانیہ کے سفیر عرفان صدیق نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مرحلے میں سوڈان کے لیے سول حکومت زیادہ بہتر ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی سفیر نے کہا کہ سوڈان کی تمام سیاسی قوتیں، پیشہ ور تنظیمیں، تبدیلی کی علم دار تحریکیں اور عسکری کونسل کا اقتدار جلد از جلد سول حکومت کے حوالے کرنے پر اجماع ہے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان میں اتفاق رائے، بات چیت اور مذاکرات ضروری ہیں اور تمام قوتوں کو بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا