English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک میں فلسطینی اسیران کے حق میں انسانی حقوق گروپ کی ریلی

share with us

آگوس:18اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز ڈں مارک کے شہر اوگوس شہر میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ فلسطین میں'اسیران' کا قومی دن منایا گیا۔ مظاہرے میں ڈنمارک میں انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے انگریزی زبان میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس کیعلاوہ ان بینروں پر فلسطینی اسیران کے حقوق کی صہیونی حکام کی طرف سے ہونے والی پامالیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔خیال رہے کہ 17 اپریل کو فلسطین میں اسیران کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اندرون اور بیرون ملک فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں اورجلسے جلوس نکالتے اور عالمی فورمز پر فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آواز بلند کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا