English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی ہند میں اندھی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

share with us

گجرات :18اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)تیز بارش، آندھی اور برق باری کے سبب ملک کی چار ریاستوں میں 50 سے زیادہ افراد لقمہ اجل ہو گئے اور دیگر کئی زخمی بھی ہو گئے۔ بے موسم کی اس بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی فصل تباہ ہونے سے کسانوں کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ حالات معمول پر آنے میں ابھی ایک دن اور لگ سکتا ہے۔

بدھ کی شام کے بعد حالات رفتہ رفتہ معمول پر آنے لگے ہیں لیکن کئی مقامات پر تیز ہوا اور بارشوں کا دور ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز تک حالات معمول پر آنے کا امکان ہے۔

اتر پردیش اور ملک کے شمال مغربی ریاستوں میں موسم کی مار کا سب سے زیادہ اثر ہوا ہے۔ اکیلے راجستھان میں 25 اور مدھیہ پردیش میں 15 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں تقریباً اتنے ہی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم کی اس مار میں ان ریاستوں میں بڑے پیمانے کسانوں کی تیار فصل برباد ہو گئی ہے۔ اچانک ہونے والی اس تباہی سے منڈیوں اور گوداموں کے باہر رکھے اناج کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا جمعرات کو بھی موسم کے خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ مرتیونجے مہاپاتر نے کہا کہ حالات معمول پر آ رہے ہیں اور جمعہ تک بارش اور آندھی کا اثر پوری طرح ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ منگل کی شام کے بعد جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات، دہلی، اتر پردیش، بہار اور مہاراشٹر کے کچھ علاقوں سمیت ملک کے ایک بڑے علاقہ میں آندھی کے ساتھ بارش اور طوفان نے اپنا اثر دکھایا تھا۔ دریں اثنا کئی ریاستوں میں برق باری اور ژالہ باری کے واقعات بھی منظر عام پر آئے۔ موسم کی یہ مار کئی مقامات پر بدھ کو بھی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی واجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا