English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

share with us

ہرات:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)قافغان صوبے ہرات میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال کے باعث چھ افراد ہلاک اور 17لاپتہ ہوگئے ، سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں عام لوگوں کے سینکڑوں پالتو مال مویشی بہا کر لے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے 5 اضلاع میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہے ۔ سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک اور 17لاپتہ ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے تمام افراد ایک بس میں سوار تھے آخری اطلاعات تک لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری تھی ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ہرات، قندھار ہائی وے کو شدید نقصان پہنچا ،جسے ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا ۔

حکام کے مطابق رواں ماہ بدخشاں، تخار، ہرات، فریاب، بلخ، سمنگان، کنڑسمیت دیگر افغان صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ شدید بارشوں سے سینکڑوں مکان تباہ ہوگئے، اچانک سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں عام لوگوں کے سینکڑوں پالتو مال مویشی بہا کرلے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ایران میں بننے والے سسٹم کے سبب پورے خطے میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف ایران بلکہ پاکستان اورافغانستان میں بھی بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔

پاکستانی صوبہ بلوچستان ایران کی جانب سے داخل ہونے والے غیرمتوقع سسٹم کے سبب بارشوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ زیارت میں برف باری بھی ہوگئی ہے، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی ۔ مکانات گرگئے جبکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، کئی علاقےزیرآب آگئے۔ بلوچستان میں حالیہ بارش سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں بھی موسم کے تیور بگڑے ہوئے ہیں، مختلف شہروں میں تیز آندھی نے تباہی مچا دی، مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا