English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

share with us

تہران:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ق ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت قرار دینے کے بل کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، قرارداد کے حق میں پارلیمنٹ میں موجود 207 میں سے 204 اراکین نے ووٹ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق 2 قانون سازوں نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ ایک قانون دان نے ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی، قرارداد میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارت خاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کچھ ارکان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پوری امریکی فوج اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا