English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے تاریخی دور میں داخل ہورہا ہے‘ عراقی وزیراعظم

share with us

بغداد :17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)عراق کے وزیراعظم عادل المہدی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ہفتہ وارپریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عادل المہدی نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ عراق اور سعودیہ باہمی تعلقات کے تاریخ ساز دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران کوئی چیزکسی سے مخفی نہیں ہوگی اور تمام امور کھل کرسب کے سامنے لائے جائیں گے۔خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل المہدی دو روزہ دورے پر بدھ کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔اپنے اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کیساتھ دو طرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا