English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمود عباس قوم کو اندھیری غار میں دھکیلنا چاہتے ہیں: جمہوری محاذ

share with us


غزہ:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہیکہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمہوری محاذ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض المالکی نے صدر عباس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ روس کی میزبانی میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملنے کو تیار ہیں مگر ماسکو کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو ایسے کسی اجلاس کی دعوت نہیں دی ہے۔جمہوری محاذ کا کہنا ہیکہ خود ریاض المالکی نے تسلیم کیا ہے کہ روس نیفلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی دعوت نہیں دی ہے اور فلسطینی حکومت ایسے کسی اجلاس کے امکانات کے لیے پر امید نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات پر آمادگی کا اعلان صدر عباس کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کی کھلم کھلا توہین ہے۔جمہوری محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد وزیرخارجہ ریاض المالکی اپنی آئینی حیثیت کھو چکے ہیں۔ انہیں اسرائیل کے ساتھ بات چیت کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا