English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں شیر خوار بچوں کا دودھ ختم، بچوں کی زندگیاں خطرے میں

share with us


غزہ۔17اپریل(یو این این)فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سیعاید کردہ پابندیوں کے باعث غزہ میں شیر خوار بچوں کے لیے دودھ کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے جس کے باعث سیکڑوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کیمطابق غزہ میں وزارت صحت کے عہدیدار راغب ورش آغا نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی ڈسپنسریوں میں شیرخوار بچوں کیدودھ کی تمام اقسام ختم ہوچکی ہیں اور غزہ کے باہر سے دودھ کی سپلائی معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کے امراض کی بنیادی استعمال کی ادویات بھی کی مقدار بھی صفر تک جا پہنچی ہے۔راغب آغا کا کہنا تھا کہ دودھ کی قلت کے باعث غزہ میں شیرخوار بچوں کو نہ صرف خوراک کی قلت کا سامنا ہے بلکہ بچے امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سیمعاشی پابندیاں عاید کی گئی ہیں جن کے باعث غزہ کیعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا