English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو فلسطینی اسیران کی مسلسل اسیری کا 18 واں سال شروع

share with us

غرب اردن:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران کی مسلسل اسیری کے 17سال مکمل ہوگئے ہیں اور اب ان کی اسیری کا اٹھارہواں سال شروع ہوگیا ہے۔صوت الاسری ریڈیو کے مطابق دو فلسطینی اسیران کی مدت حراست 16 اپریل کو 18 ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق 39 سالہ امجد کامل محمود طقاطقہ کو عمر قید کا سامنا ہے اور ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے جب کہ 35 سالہ وائل حجازی یاسین ابو شخدم الخلیل کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسیران 16 اپریل 2002 سے پابند سلاسل ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7000 کے قریب ہے اوران میں درجنوں فلسطینی برسوں سے زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا