English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدی کی ڈیل کے اعلان سے قبل امریکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سخت

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان 'صدی کی ڈیل' کے امریکی امن منصوبے کے اعلان سے قبل دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائیٹ ہاؤس نے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدی کی ڈیل کے اعلان سے قبل دنیا بھرمیں امریکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی۔ خاص طورپر مسلمان اور عرب ممالک میں امریکی سفارت خانوں کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔امریکا کو اندیشہ ہے کہ صدی کی ڈیل کی اسکیم کے اعلان پر عالم اسلام اور عرب ممالک میں سخت رد عمل اور پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔عبرانی ٹی وی چینل سے امریکی عہدیدارنے شناخت مخفی رکھتے ہوئے کہا کہ امریکی امن منصوبے صدی کی ڈیل کے منظرعام پر آنے کے بعد عالم اسلام میں سخت رد عمل آسکتا ہے تاہم ہم اس معاملے سے سنجیدگی سے نمٹیں گے اور اپنے سفارت خانوں اور سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔دو سال سے جاری منصوبے کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔ توقع ہیکہ اسرائیل میں نئی قائم ہونے والی حکومت کے بعد صدی کی ڈیل کا اعلان کیا جائے گا۔یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں منظرعام پر لانے کی کوشش جاری ہے جب دوسری جانب امریکا اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان گذشتہ ایک سال سے رابطے معطل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس وقت امریکا سے رابطوں کا بائیکاٹ کر دیا تھا جب امریکی حکومت نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا۔فلسطینی اتھارٹی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دینے کیمطالبے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا