English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی اضافی کوششیں شروع

share with us

نیویارک:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے سفارت کاروں نے اس قرارداد پر غور شروع کر دیا ہے، جو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواح میں پیدا شدہ جنگی صورت حال کو ختم کرنے سے متعلق ہے۔ جنگ بندی کی یہ قرارداد برطانیہ نے پیش کی ہے۔ اس میں خلیفہ حفتر پر کی گئی تنقید کو روسی مندوب نے ناپسند کیا۔ لیبیا کے دارالحکومت کے نواح میں جنگی سردار خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ملکی حکومت کے فوجی دستوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ ان میں اب تک 174 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ہزاروں افراد طرابلس چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پہلے ہی ایک ممکنہ جنگ بندی کو لازمی قرار دے چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا