English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں صدارتی اور پارلیمانی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

share with us

جکارتہ:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کو صدارتی انتخابات میں سابق فوجی جنرل پرابووو سوبیانتو کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ صبح سات بجے سے جاری ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی مرتبہ صدر، نائب صدر اور نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے 192 ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں سے پانچ ملین پہلی بار ووٹ دے رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر ویدودو کو اپنے حریف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔ انتخابی عمل میں شریک نو سیاسی جماعتوں نے جوکو ویدودو اور چار سیاسی پارٹیوں نے سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا