English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے یمنی جنگ میں ریاض کی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کر دی

share with us

واشنگٹن:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی کانگریس کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے، جس میں صدر سے کہا گیا تھا کہ وہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کا سلسلہ ترک کر دیں۔ صدر ٹرمپ نے اس قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے آئینی اختیارات میں کمی کی کوشش تھی۔ ٹرمپ کے مطابق اس قرارداد کو ویٹو نہ کیا جاتا تو وہ خطے میں موجود امریکی شہریوں اور فوجیوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث ہوتی۔ ٹرمپ اپنے دور صدارت میں کانگریس کی منظور کردہ کوئی قرارداد دوسری مرتبہ ویٹو کی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا