English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاوں بم دھماکہ معاملہ کی کلیدی ملزم کو بی جے پی نے بنایا بھوپال سےامیدوار

share with us

مدھیہ پردیش :17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)دوہزار آٹھ کے مالیگاؤں دھماکے کی کلیدی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے بعد انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بی جے پی میں شمولیت کے بعد انھوں نے کہا کہ 'میں اب باقاعدہ بی جے پی میں شامل ہوگئی ہوں۔ میں انتخاب لڑوں گی اور جیتوں گی۔ یہ میرے لیے مشکل نہیں ہے۔'

وہیں بی جے پی کی الیکشن کمیٹی نے مدھیہ پردیش کی پارلیمانی سیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے  لوک سبھا انتخابات کی  22 ویں فہرست میں بھوپال سیٹ سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام  کا اعلان کیا ہے 

خیال رہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکے کی کلیدی ملزم ہیں۔ لیکن بی جے پی کا موقف یہ ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ تچزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی دگ وجئے سنگھ کی سیکولرشبیہ کے خلاف ہندوتوا کارڈ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے بہترچہرہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔


واضح رہے کہ ۲۹؍ ستمبر ۲۰۰۸ء کو مالیگاوں میں  ہونے والے اس سلسلہ واربم دھماکے میں ۶؍ مسلم نوجوان شہید، جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ، مقدمہ کی ابتدائی تفتیش اے ٹی ایس نے آنجہانی ہیمنت کرکرے کی سربراہی میں کی تھی اور پہلی بار بھگوا دہشت گردی پر پڑے پردے کو بے نقاب کیا تھا، لیکن مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سے اس معاملے کی بلا وجہ تازہ تحقیقات کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے بھگواملزمین کو فائدہ پہنچانے کا کام شروع کردیا​​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا