English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی آر ایس اپنا ایجنڈٰا نافذ کرنے کے لئے مخالف آوازوں کو دبانے کی کررہی ہے کوشش : راہل گاندھی

share with us

کولم: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس ملک میں اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کے لئے مخالفت کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کیرالہ کے پتھانا پورم میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک آر ایس ایس اور بی جے پی کے حملے کا سامنا کررہا ہے اور سنگھ پریوار کی تشدد کی سیاست کاکانگریس کی عدم تشدد کے نظریہ سے ہی مقابلہ کیا جائے گا۔
کانگریس صدر نے کیرالہ کو سیاسی تشددکی زمین قرار دئے جانے سے متعلق بی جے پی صدر امت شاہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست سماجی خیر سگالی ‘رواداری اور بھا ئی چارے کی مثال ہے

انہوں نے کہا کہ میں عام طور پر شمالی ہند میں امیٹھی سے الیکشن لڑتا ہوں لیکن اس مرتبہ میں کیرالہ سے لڑ کر جنوبی ہند کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان صرف ایک نہیں بلکہ لاکھو ں نظریات والا ملک ہے اور سبھی علاقے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں تمام فرقے‘ تمام زبانیں بولنے والے لوگ سکون محسوس کریں ۔ میں نے کیرالہ کو اس لئے منتخب کیا کیوں کہ یہ اس کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کیرالہ کے وائناڈ سے الیکشن ایک پیغام دینے کے لئے لڑ رہے ہیں کہ یہ ملک مختلف نظریات کی نمائندگی کرنے والے سماج میں تمام طبقات کے لوگوں کی آوازوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی امیدواری پورے ملک میں اتحاد کا پیغام دے گی۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گذشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے اقتدار میں صرف کارپوریٹ سے وابستہ لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انل امبانی کو رافیل سودے میں تیس ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔ قوم پرستی کی بات کرنے والے لوگ ملک کے سب سے بڑے دفاعی سودے کو ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں سونپ دیتے ہیں جس کا کسی بھی طرح کے طیارہ سازی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے کوالم سے یو ڈی ایف کے امیدوار این کے پریماچندرن کے لئے ووٹ مانگے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگر کانگریس مرکز میں اقتدار میں آئی تو کاج پیدا کرنے والے کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا