:اور ہر طرح کے
دوردرشن بھی زعفرانی رنگ میں،چوطرفہ تنقیدیں ... مدارس کی نوعیت بدلنے والا کوئی اقدام منظور نہیں: م ... 400 نہیں150سیٹیں حاصل کرنا بھی بی جے پی کے لئے مشکل : ... بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پ ... ایرنڈول مسجد معاملہ : سپریم کورٹ نے مسجد کی چابیاں ... سی اےاے قانون کو چیلنج کرنے والی ایک اور عرضی سپری ... فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ...

مدھیہ پردیش:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بارش اور طوفان سے پورے شمالی ہند میں درجہ حرارت میں کمی ہو گئی ہے۔ تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کئی جگہوں سے لوگوں کے مرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے قہر نے 40 لوگوں کی جان لے لی ہے۔ علاوہ ازیں کم و بیش 35 لوگ اس قدرتی آفات میں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھی موسم اسی طرح خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ موت مدھیہ پردیش میں ہوئی ہے۔ الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے سے ابھی تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کر کے متاثرہ خاندانوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’آسمانی بجلی گرنے سے اندور، دھار ضلع میں اور ریاست کے دیگر مقامات پر اموات کی بہت افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے تئیں میری ہمدردی۔ میں اور میری حکومت غم کے اس وقت میں متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
دوسری طرف گجرات میں 11، راجستھان میں 7، پنجاب میں 2، ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں 1-1 اموات کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آئے مغربی تلاطم اور گزشتہ 4-3 دنوں سے چل رہی ہیٹ ویو کے سبب ملک کے مغرب-شمال حصے، وسطی علاقہ، وِدربھ اور بنگال تک تیز آندھی، گرج اور بجلی کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی۔ یہ حالات بدھ کی شام تک رہے گی۔ ماہر موسمیات کے مطابق بدھ کی دوپہر کے بعد راجدھانی لکھنؤ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش اور آندھی طوفان کے آثار ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |