English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

share with us

ریاض:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے گزشتہ روز الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کیدرمیان ہونے والی بات میں دونوں ملکوں میں فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سینمٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسی، سعودی عرب کیچیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیزجب کہ امریکی وفد میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزیل، ملٹری اتاشی میجرجنرل ھیگلار اور دیگر فوجی عہدیدار موجود تھے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا