English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر البشیر کوعالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی

share with us

ادیس ابابا:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی عسکری کونسل نے باور کرایا ہیکہ معزول صدر عمرالبشیر کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی۔سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ایک رکن نے کہاکہ عالمی فوج داری عدالت نیعمرالبشیر کو دارفور میں قتل عام کے الزامات کے تحت اشتہاری قرا ردے رکھا ہے مگر ہم انہیں عالمی عدالت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ فیصلہ سوڈان کی منتخب حکومت کرے گی کہ آیاصدر البشیرکو آئی سی سی کے حوالے کیا جائے یانہیں۔عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ نے ایتھوپیا میں قائم سوڈانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمر البشیر کی عالمی عدالت انصاف کو حوالگی کافیصلہ منتخب سول حکومت کرے گی۔ عبوری عسکری کونسل اس حوالیسے کوئی فیصلہ نہیں کریگی۔سوڈانی عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ نے گذشتہ روز ادیس ابابا کا دورہ کیا اور ایتھوپیا کے صدر سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف سنہ 2009 اور 2010 کو دو بار دارفور صوبے میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت ریڈ وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا