English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن فوجی آپریشن میں شامل فوج واپس نہیں بلائیں گے،سوڈانی عسکری کونسل

share with us

خرطوم:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے کہا ہیکہ یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے قائم عرب اتحاد میں شامل فوجی دستے واپس نہیں بلائے جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق عسکری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے حوالے سے کونسل کا موقف واضح ہے۔ جب تک عرب اتحاد کو سوڈانی فوج کی ضرورت ہیاس وقت تک ہم اپنے فوجی دستے یمن سے واپس نہیں بلائیں گے۔ادھر سوڈانی عسکری کونسل کی طرف سے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی قیادت میں اہم تبادلے ہوئے ہوئے اور مسلح افواج کی کمان جنرل ھاشم عبدالمطلب احمد بابکر کو سونپی گئی ہے جب کہ جنرل محمد عثمان الحسین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا