English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کی صورت حال پر عرب لیگ کا آئندہ اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب

share with us

قاہرہ:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پرغور کے لیے عرب لیگ کا وزراخارجہ کی سطح کا اہم اجلاس آئندہ اتوار کو قاہرہ میں بلایا گیا ہے عرب خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایاگیا ہے جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پرغور کیاجائے گا۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کیترجمان حسام الزکی نے اتوارکو ایک بیان میں کہاکہ عرب لیگ کے وزرا خارجہ سطح کے فلسطین سے متعلق ہنگامی اجلاس میں فلسطینی صدر محمودعباس بھی شرکت کریں گے۔ وہ اجلاس میں شریک عرب وزراکو قضیہ فلسطین اور اسے درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ فلسطینی صدراسرائیل میں ہونیوالیپارلیمانی انتخابات اوران کیقضیہ فلسطین پر اثرات کیبارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا