English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاسن اور منڈٰیا میں انکم ٹیکس افسران کی چھاپہ مار کارروائی

share with us

منڈیا :16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کرناٹک میں جے ڈی ایس رہنما کے گھروں پر چھاپے مارنے کی خبر ہے۔منڈیا ضلع پریشد کے صدر ناگارتنا سوامی کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے مکانات پر تلاشی جاری ہے۔تازہ چھاپہ ماری میں منڈیا ضلع پریشد کے صدر اور جے ڈی ایس رہنما ناگارتنا سوامی کے علاوہ ایک اور پارٹی ممبر کے گھر پر ایک ہی وقت میں چھاپے مارے گیے۔منڈیا لوک سبھا حلقہ سے کرناٹک وزیراعلیٰ کمارا سوامی کے بیٹے نیکھل گوڑا مقابلہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں کمار سوامی نے الزام لگایا تھا کہ مرکز کے اشارے پر محکمہ انکم ٹیکس ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں۔ اس سلسلہ میں جے ڈی ایس، کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا