English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے جاری کی یڈی یورپا ڈائری سے متعلق ویڈیو ، لوک پال سے جانچ کا کیا مطالبہ

share with us

بنگلور:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مبینہ طور پر بی جے پی رہنماوں کو کروڑوں روپے رشوت دینے کا ذکر (کنڑ زبان میں) ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 'یہ ڈائری 2012 کی ہے جس میں بی جے پی کی مرکزی قیادت کو کروڑوں روپے رشوت دینے کا ذکر ہے'۔یدیو رپا ڈائری معاملے میں کانگریس نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پورے معاملے کی تفتیش ہونی چاہیے، وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہئے کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیو رپا نے بی جے پی کو اتنا پیسہ کیوں دیا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں یدیورپا کے دستخط بھی ہیں'۔کپل سبل نے کہا کہ 'اگر کسی تفتیشی ایجنسی کو ڈائری مطلوب ہوگی تو انہیں فراہم کی جائے گی'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا