English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایل اوکا نو منتخب وزیراعظم سے اسرائیل سے تعلقات محدود کرنے پرزور

share with us


عرب ممالک پر فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد دینے پر بھی زور ، اقدامات پرعمل درآمد کا مطالبہ


مقبوضہ بیت المقدس:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے نو منتخب وزیراعظم محمد اشتیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات محدود کرنے کے حوالے سے کیے گئے سابقہ فیصلوں پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے، اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ اقتصادی اورمعاشی روابط ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی ایل اوکی طرف سے اسرائیل سے تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جن میں ایک حکومتی کمیٹی بھی شامل تھی۔اس کمیٹی نے پیرس اکنامک پروٹوکول پرعمل درآمد روکنے کے لیے اقدامات کرنا تھے۔ یہ کمیٹی اس تشکیل دی گئی جب اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے اجب الادا ٹیکسوں کی ادائی روک تھی۔ اسرائیل کی طرف سے رقوم روکے جانے کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس نے اسیران اور شہدا کے خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر الاؤنسز کی فراہم بند کردی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی نے عرب ممالک پر فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد دینے پر بھی زور دیا اور تیونس میں حال ہی میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا