English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرہند کی جزیرہ ریاست مڈغاسکر میں خسرے کی وبا سے 1200افرادہلاک

share with us

ہزاروں بچوں کو ابھی تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی ،بدترین وبا سے ایک لاکھ پندرہ ہزارافراد متاثر


انٹیاناناریو:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بحر ہند کی جزیرہ ریاست مڈغاسکر کو خسرے کی شدید وبا کا سامنا ہے۔ اب تک اس وبا کے پھیلنے سے ہونے والی اموات بارہ سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہزاروں بچوں کو ابھی تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی 
ہے۔ مڈغاسکر کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بدترین وبا سے ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد خسرے کے مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ امریکا میں بھی خسرے کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا