English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری تنازعہ: کم جونگ ان کی ایک بار پھر امریکا کو دھمکی

share with us

پیانگ یانگ:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوطرفہ تعلقات سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کرتا تو اہم اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دو بار ملاقات ہوچکی ہے، لیکن اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے اپنے تازہ بیان میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سے متعلق امریکا کو سال کے آخر تک مہلت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سال کے آخر میں کوئی حتمی اور فیصلہ کن اقدامات سامنے نہیں آئے تو شمالی کوریا اپنے فیصلے میں آزاد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنا رویہ درست رکھیں تو ان سے ایک بار پھر ملنے کے لیے تیار ہوں، مذاکرات کے ذریعے معاملے کا حل چاہتے ہیں، اور تعلقات دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اور کم جونگ ان کے درمیان پہلی مرتبہ گزشتہ برس سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی جبکہ دوسری مرتبہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات رواں برس فروری میں ویتنام کے شہر ہنوئی میں ہوئی تھی تاہم دونوں ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئی تھیں۔​​​​​​​

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن دو مرتبہ ناکام ملاقاتوں کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے روابط کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا